تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایرانی تیل لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا

ایرانی تیل لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا

سنگاپور (کامرس ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایرانی تیل کی محدود فروخت کی اجازت دینے والا 21 جون کا جنرل لائسنس منسوخ کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.87 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 76.03 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل 72.65 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔