تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پیٹرول قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کی تجویز، پمپ مالکان کا احتجاج

پیٹرول قیمتیں روزانہ مقرر کرنے کی تجویز، پمپ مالکان کا احتجاج

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کے نئے نظام پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت اوگرا کو قیمتوں کے تعین کا اختیار دیے جانے کی تجویز ہے۔ تاہم پیٹرول پمپ مالکان کی تنظیم نے اس ممکنہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے نیا ڈیلی پرائس میکانزم متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جس کے بعد قیمتوں کے حتمی تعین میں حکومتی کردار محدود ہوجائے گا۔پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کے مطابق مجوزہ نظام کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ہر رات پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں مقرر کرے گی، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے روزانہ قیمتیں تبدیل کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام ان کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے ہی ہفتہ وار قیمتوں کے نظام نے پٹرول پمپ مالکان کے کاروبار کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، جس سے اسٹاک مینجمنٹ، مالی منصوبہ بندی اور کاروباری استحکام متاثر ہو رہا ہے۔ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا کہ اس اہم فیصلے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، بالخصوص پٹرول پمپ مالکان کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ ان کے مطابق کسی بھی پالیسی کی کامیابی کے لیے تمام فریقین سے مشاورت ضروری ہے۔ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ نظام پر نظرثانی کی جائے اور پٹرول پمپ مالکان کو اعتماد میں لے کر ایک متوازن اور قابل عمل پالیسی تشکیل دی جائے۔