تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد( پاکستا ن خبر) الیکشن کمیشن نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت اسپیشل سیکریٹری پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ ٹی ایل پی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب موصول ہو چکا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ تحریری جواب پر کس کے دستخط موجود ہیں۔اسپیشل سیکریٹری نے بتایا کہ جواب پر بلال قادری کے دستخط ہیں، جنہیں پارٹی کا مستقل الیکشن کمشنر درج کیا گیا ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ پارٹی کا موجودہ امیر کون ہے اور الیکشن کمشنر کو اختیار کس نے دیا۔حکام نے بتایا کہ دسمبر 2025 میں پارٹی عہدیداروں کی مدت ختم ہو گئی تھی اور اس وقت کوئی امیر موجود نہیں۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ متعدد بار انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی کوشش کی گئی، تاہم پارٹی دفاتر سیل ہونے کے باعث انتخابات نہ ہو سکے۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ٹی ایل پی کے وکیل سے پوچھا کہ وہ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہ چیئرمین الیکشن اتھارٹی بلال قادری کی نمائندگی کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کمیشن پہلے وکالت نامے کے اختیار پر مطمئن ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس وقت جماعت کا کوئی امیر موجود ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ امیر موجود ہیں لیکن انہیں پیش نہیں کیا جا رہا۔وکیل نے بتایا کہ بلال قادری کو اکتوبر 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا اور جون 2026 میں ضمانت پر رہائی کے بعد انہوں نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ جب الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے توسیع کی درخواست مسترد کی تھی تو کیا اس فیصلے کو کسی عدالتی فورم پر چیلنج کیا گیا؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا انٹرا پارٹی انتخابات سے 15 روز قبل کمیشن کو آگاہ کیا گیا تھا۔وکیل ٹی ایل پی نے جواب دیا کہ پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، تاہم حالات کو دیکھتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے اور انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کیا جائے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جون کو ٹی ایل پی سے متعلق تین معاملات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہونا تھے، جبکہ فوکل پرسن راجا عامر نے انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت دینے کی درخواست کی تھی