تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار

یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد( پاکستان خبر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کا ایک اہم اور مضبوط تجارتی شراکت دار ہے۔اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کروشیا کے وزیر خارجہ کی مشترکہ صدارت میں ایک اجلاس ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر کروشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس پر انہوں نے دعوت دینے پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کے لیے اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان اور کروشیا کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔کروشین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔