تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وفاق نے صوبوں سے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

وفاق نے صوبوں سے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے اور جاری منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔حکومت نے صوبائی منصوبہ بندی وزراء کا چوتھا اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے پلاننگ کمیشن نے تمام صوبوں سے ورکنگ پیپرز فوری جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹس 25 جولائی تک فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ تمام رپورٹس کا جائزہ آئندہ اہم بین الصوبائی اجلاس میں لیا جائے گا۔ اس حوالے سے پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مراسلے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔وفاق نے صوبوں سے زرعی شعبے، صحت، ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور ماسٹر پلان سے متعلق فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ حکام یہ بھی جائزہ لیں گے کہ زرعی، صحت اور برآمدات کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر عملی پیش رفت ہوئی یا نہیں۔رپورٹ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف اقدامات اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنے کے منصوبوں پر بھی پیش رفت طلب کی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور آبادی کنٹرول پروگرامز کی کارکردگی، کسانوں کو بیج، کھاد اور دیگر زرعی سہولیات کی فراہمی، جبکہ برآمدات میں اضافے کے لیے ضلعی سطح پر کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔پلاننگ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی منصوبے پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔