تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، کئی علاقوں کے لیے الرٹ جاری

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، کئی علاقوں کے لیے الرٹ جاری

لاہور( پاکستان خبر) دریائے سندھ میں کالا باغ اور دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 13 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 6 ہزار کیوسک ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، تریموں، پنجند اور قادر آباد کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ، شاہدرہ، ہیڈ سدھنائی اور بلوکی جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر بھی صورتحال نارمل ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، تونسہ اور چشمہ کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں بھی صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 24 جولائی تک پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دریائے راوی اور چناب سے منسلک نالوں بسنتر، ڈیک، پلکھو، بھمبر ہلسی اور ڈورا میں بھی سیلابی خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہے، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے ہدایت کی ہے کہ دریاؤں کے قریب رہنے والے شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ موسم اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور بچوں کو پانی کے مقامات پر جانے یا نہانے سے روکیں۔