تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

دیامر میں سیلابی ریلوں کی تباہی، شاہراہِ قراقرم بند

دیامر میں سیلابی ریلوں کی تباہی، شاہراہِ قراقرم بند

دیامر( پاکستان خبر) گزشتہ رات دیامر کی مختلف وادیوں میں آنے والے شدید سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے باعث متعدد مکانات، فصلیں، رابطہ پل اور دیگر اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق سیلابی ریلوں سے درخت، پن چکیاں اور واٹر چینلز بھی تباہ ہوئے، جبکہ شاہراہِ قراقرم مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق چلاس میں گونر فارم نرسری کے قریب سیلابی ریلے کے بعد شاہراہِ قراقرم رات سے ٹریفک کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔پھنسے ہوئے مسافروں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، جنہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہِ قراقرم کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے۔دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے، ملبہ ہٹانے اور سڑکوں و پلوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔