تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گوگل کا سیلفی ویڈیو سے لاگ اِن کا نیا سکیورٹی فیچر متعارف

گوگل کا سیلفی ویڈیو سے لاگ اِن کا نیا سکیورٹی فیچر متعارف

نیویارک( ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین سیلفی ویڈیو کے ذریعے اپنے گوگل اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کے استعمال کے لیے صارف کو ابتدا میں ایک مختصر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنا ہوگی، جس میں کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے چند آسان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا تاکہ چہرے کے مختلف زاویوں کی تصدیق کی جا سکے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اگر صارف مستقبل میں اپنا پاس ورڈ بھول جائے تو وہ نئی سیلفی ویڈیو ریکارڈ کر کے اپنی شناخت کی تصدیق کے بعد اکاؤنٹ میں دوبارہ لاگ اِن کر سکے گا۔کمپنی کے مطابق نئی ویڈیو کا موازنہ پہلے سے محفوظ شدہ ویڈیو سے کیا جائے گا اور شناخت کی تصدیق ہونے پر صارف کو اکاؤنٹ تک رسائی دے دی جائے گی۔ صارف کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ سے محفوظ کی گئی سیلفی ویڈیو حذف بھی کر سکتا ہے۔گوگل نے واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو صرف اکاؤنٹ کی تصدیق اور لاگ اِن کے عمل کے لیے استعمال کی جائے گی، جب تک صارف خود کسی اضافی مقصد کے لیے اس کے استعمال کی اجازت نہ دے۔کمپنی کے مطابق محفوظ کی گئی سیلفی ویڈیوز کو انکرپٹڈ طریقے سے ذخیرہ کیا جائے گا، جبکہ جعلی تصاویر، ویڈیوز اور ڈیپ فیک کے ذریعے دھوکا دہی سے بچاؤ کے لیے اس فیچر میں متعدد جدید سکیورٹی اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔