تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حکومت کا رواں مالی سال ہائبرڈ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت کا رواں مالی سال ہائبرڈ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے دوران ہائبرڈ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے ذریعے حکومت مارکیٹ سے مالی وسائل حاصل کرے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اثاثے گروی رکھنے کے ساتھ ساتھ حکومت کموڈیٹی فروخت کرکے بھی مارکیٹ سے فنانسنگ حاصل کر سکے گی۔ کموڈیٹی کی فروخت کے عمل کے لیے حکومت تیسرے فریق کی خدمات حاصل کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ سکوک فنانسنگ کے تحت کموڈیٹی کو مارکیٹ میں ہی فروخت کیا جائے گا۔ رواں مالی سال میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے، جبکہ اس منصوبے کی تفصیلات عالمی مالیاتی ادارے سے بھی شیئر کی جائیں گی۔وزارت خزانہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے سکوک بانڈز کے اجرا کے لیے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق این ایچ اے کے اثاثوں کی موجودہ مالیت کا تخمینہ 7 ہزار ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال این ایچ اے کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ تقریباً ساڑھے 5 ہزار ارب روپے تھا، جبکہ اضافی اثاثوں کی مالیت کے تعین کے بعد اسی بنیاد پر سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا جا سکے گا۔