تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر ہائیکورٹ فیصلہ معطل

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر ہائیکورٹ فیصلہ معطل

مظفر آباد ( پاکستان خبر) آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی عبوری رجسٹریشن سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔چیف جسٹس سعید اکرم راجہ کی سربراہی میں فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیس کی سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے درخواست میں مانگی گئی استدعا سے بڑھ کر ریلیف دیا، اس لیے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو رجسٹر کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو فی الحال انتخابی نشان “بلا” حاصل نہیں ہوگا۔آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو شیڈول ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کاغذات نامزدگی، جانچ پڑتال، اپیلوں اور واپسی کے مراحل کی تاریخیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔تازہ فہرستوں کے مطابق آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2021 کے انتخابات کے مقابلے میں 5.8 لاکھ زیادہ ہے۔انتخابی ماحول میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان اتحاد بھی ہو چکا ہے۔ مختلف حلقوں میں سیاسی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔