تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 19 دہشت گرد ہلاک، 11 اہلکار شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 19 دہشت گرد ہلاک، 11 اہلکار شہید

 کو ئٹہ( پاکستان خبر) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 19 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن قومی شاہراہ این-25 پر جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا، جہاں دہشت گرد مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 19 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔آپریشن کے دوران وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر جوان شہید ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال، قومی شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جبکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔