تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کا دعویٰ

ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کا دعویٰ

 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق کویت میں کیمپ عریفجان اور علی السالم جبکہ بحرین میں جفیر اور شیخ عیسیٰ کے فوجی اڈوں کو ہدف بنایا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے مزید حملے کیے گئے تو خطے میں موجود دیگر امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی حملوں میں مشہد جانے والے دو پل بھی متاثر ہوئے، جسے ایران نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے اجتماع کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس، بوشہر، چابہار، کنارک اور ایرانشہر سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے، جبکہ اہواز شہر میں ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ایرانی فوج کے مطابق گزشتہ روز بندر عباس اور بوشہر پر کیے گئے حملوں میں فضائیہ اور بحریہ کے 8 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔