تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران نے اردن، عمان، کویت اور بحرین میں اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا

ایران نے اردن، عمان، کویت اور بحرین میں اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے میزائل اور ڈرونز کے ذریعے مختلف ممالک میں موجود دشمن کے اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق کارروائیوں میں اردن، عمان، کویت اور بحرین میں موجود بعض اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ پُرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔کویتی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فضائی دفاعی نظام ملک کی فضائی حدود میں ہونے والے مبینہ دشمن فضائی حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ فوج کے مطابق سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان کارروائیوں کے بعد اردن کے شہزادہ حسن ایئر بیس پر ایندھن کے ٹینکوں اور اسلحہ ذخائر میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اردن میں واقع اس تنصیب کو نشانہ بنانا ایرانی ساحلی اڈوں پر امریکی حملوں کے جواب میں کارروائیوں کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے، جبکہ مزید جوابی اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق اس کی ایرو اسپیس فورسز نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، جہاں ہیلی کاپٹر نگرانی کی تنصیب، ہینگر میں موجود پی ایٹ طیارہ اور امریکی ڈرون کمانڈ سینٹر کو ہدف بنایا گیا۔ایرانی سرکاری میڈیا نے مزید دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب نے کویت میں موجود دو فضائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان خطے میں جوابی کارروائیوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔