تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکی تنصیبات پر 85 مقامات کو نشانہ بنایا:ایران کا دعویٰ

امریکی تنصیبات پر 85 مقامات کو نشانہ بنایا:ایران کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں موجود امریکی تنصیبات کے 85 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق حملوں میں بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے اڈے اور کویت میں علی السالم ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی جانب سے جنگ بندی اور اسلام آباد معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں ابتدائی ردِعمل کے طور پر کی گئی۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی فضائی حملوں کے جواب میں پاسدارانِ انقلاب کی بحری اور فضائی افواج نے مشترکہ میزائل اور ڈرون کارروائیوں کے ذریعے بحرین کے پورٹ سلمان اور کویت کے علی السالم فضائی اڈے سمیت 85 اہم امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔پاسدارانِ انقلاب نے ایک امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔اس سے قبل امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے ایران میں 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔