تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

ایران جنگ، 100 امریکی فوجی زخمی ہونے کی تصدیق

ایران جنگ، 100 امریکی فوجی زخمی ہونے کی تصدیق

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری دو ہفتوں کی جنگ کے دوران تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق 7 جولائی سے اب تک تقریباً 100 امریکی اہلکار مختلف نوعیت کے زخموں کا شکار ہوئے، تاہم ان میں سے 96 فیصد فوجی دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔یہ معلومات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے مزید دو فوجیوں کی شناخت ظاہر کی ہے۔اس سے قبل پینٹاگون نے بتایا تھا کہ 28 فروری سے اب تک ایران سے متعلق کارروائیوں میں 14 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 427 زخمی ہو چکے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق شمالی عراق اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اردن میں ایرانی حملے کے مقام سے ملنے والے کچھ ناقابل شناخت جسمانی اعضا کا امریکی فوج جائزہ لے رہی ہے، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔امریکا پہلے ہی ایرانی حملوں میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر چکا ہے، جبکہ ایک فوجی اہلکار لاپتا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق شمالی عراق میں ایک اہلکار 18 جولائی کو کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔اس سے قبل اردن پر ایران کے میزائل حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتا ہوا تھا، جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے تھے۔امریکی فوج گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے ایرانی اہداف کو رات کے وقت نشانہ بنا رہی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایران کو تجارتی جہازوں پر حملوں سے روکنا ہے، جبکہ ایران نے ردعمل میں اردن، کویت، بحرین اور دیگر اتحادی ممالک میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔فوجی ہلاکتوں اور زخمی اہلکاروں کا ریکارڈ رکھنے والے ڈیفنس کیژولٹی اینالیسس سسٹم کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تنازع شروع ہونے سے اب تک 413 امریکی فوجی اہلکار کارروائیوں کے دوران زخمی ہو چکے ہیں، تاہم اس تعداد میں رواں ماہ کے زخمی شامل نہیں ہیں۔