تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جون 2026: ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.07 فیصد ریکارڈ

جون 2026: ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.07 فیصد ریکارڈ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ کے مطابق جون 2026 میں ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.07 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون کے دوران مہنگائی کی یہ شرح وزارتِ خزانہ کے 11 سے 12 فیصد کے تخمینے کے مطابق رہی، یعنی مجموعی صورتحال حکومتی اندازوں کے قریب رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ مئی میں سالانہ مہنگائی کی شرح 11.66 فیصد تھی۔اعداد و شمار کے مطابق دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں بھی ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں کمی دیکھی گئی۔ دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 0.47 فیصد کم رہی۔مزید بتایا گیا ہے کہ جون کے دوران دیہی علاقوں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.92 فیصد رہی، جو مجموعی قومی شرح سے کچھ کم ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مہنگائی میں معمولی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، تاہم شرح اب بھی دو ہندسوں میں برقرار ہے۔