تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

میکرون اور محمد بن سلمان کا رابطہ، آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گفتگو

میکرون اور محمد بن سلمان کا رابطہ، آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گفتگو

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گفتگو کی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد نے علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ایران و امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی اقدامات کو اہم قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت ناگزیر ہے۔