تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا فیصلہ فضل الرحمان کا خواجہ آصف پر انہی کے مشہور جملے سے وار شہباز شریف نے ن لیگ خیبرپختونخوا کا اجلاس آج طلب کرلیا نورین نیازی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش ٹرمپ کی ایران جنگ نے امریکا کو مزید غیر محفوظ بنا دیا: اوباما قطر کی ایران کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت پر آمادہ کرنے کی کوشش امریکا کی ایران سے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا خط اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو اکثریت سے محروم، اپوزیشن کا مینڈیٹ کا دعویٰ مریم نواز کی کاروباری مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر برآمدات بڑھانے کیلئے جی ایس پی پلس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: اسحاق ڈار قرضوں پر سود کی ادائیگیاں 80 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ مائیکروسافٹ کا اے آئی نظام پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نیدرلینڈز میں اے آئی سے 25 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کرنے کا منصوبہ اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے اندرونی نظام تک رسائی کا دعویٰ اسٹار لنک صارفین کی نگرانی کا الزام، اسرائیلی کمپنی پر تحقیقات
پاکستان خبر

مائیکروسافٹ کا 4800 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان، ایکس باکس سب سے زیادہ متاثر

مائیکروسافٹ کا 4800 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان، ایکس باکس سب سے زیادہ متاثر

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں اپنے تقریباً 4,800 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کمپنی کی مجموعی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 2.1 فیصد بنتے ہیں۔ ان برطرفیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں ایکس باکس ڈویژن شامل ہے۔کمپنی کے مطابق اب تک ایکس باکس سے وابستہ 1,600 ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے، جبکہ رواں سال مزید برطرفیوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایکس باکس کے کاروباری ڈھانچے کی تنظیمِ نو اور طویل مدتی استحکام کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ایکس باکس کی چیف ایگزیکٹو آشا شرما نے ملازمین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کمپنی کو اس وقت مالی اور کاروباری چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ منافع اسی شعبے کی دیگر پلیٹ فارم اور پبلشنگ کمپنیوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایکس باکس کا منافع بعض حریف کمپنیوں کے مقابلے میں تین سے دس گنا تک کم ہے، جس کے باعث کاروباری حکمت عملی میں تبدیلیاں ناگزیر ہو گئی ہیں۔آشا شرما نے گیمنگ انڈسٹری میں جاری ہارڈویئر بحران کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گیمنگ کنسولز کے پرزہ جات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کاروباری لاگت میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکس باکس کو اس وقت سونی کے پلے اسٹیشن اور ننٹینڈو سوئچ سے سخت مسابقت کا سامنا ہے، جس کے باعث کمپنی اپنے آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور مسابقتی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہی ہے۔