تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران، امریکہ مذاکرات کی امید پر تیل سستا ہو گیا

ایران، امریکہ مذاکرات کی امید پر تیل سستا ہو گیا

 تہران( کامرس ڈیسک)ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برینٹ خام تیل کے اگست کے سودے 75 سینٹ یا 1.03 فیصد کمی کے بعد 72.40 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ ستمبر کے معاہدے کی قیمت 40 سینٹ یا 0.54 فیصد کمی کے ساتھ 73.51 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی 47 سینٹ یا 0.66 فیصد سستا ہو کر 70.32 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق سرمایہ کار دوحہ مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید کے پیش نظر قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں، تاہم آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل کی مکمل بحالی کے واضح آثار تاحال سامنے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی محتاط انداز میں پُرامید ہے، لیکن سرمایہ کار خطے میں کشیدگی میں حقیقی کمی کے ٹھوس شواہد سامنے آنے تک محتاط حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں۔