تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہوتا رہا۔اسی طرح متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل بھی 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود رہا۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کچھ مارکیٹوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا جبکہ بعض میں سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کیے۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 82 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔