تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان نے 4,722 ارب روپے قرض قبل از وقت واپس کر دیا

پاکستان نے 4,722 ارب روپے قرض قبل از وقت واپس کر دیا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4,722 ارب روپے سے زائد قرض مقررہ مدت سے پہلے واپس کرکے ایک اہم مالیاتی سنگ میل عبور کرلیا۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اب تک تقریباً 17 ارب امریکی ڈالر کے مساوی قرض قبل از وقت ادا کرچکا ہے، جبکہ مالی سال 2026 کے دوران اب تک 2,900 ارب روپے کا قرض مقررہ وقت سے پہلے واپس کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2026 میں قرض کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 2025 کے مقابلے میں 62 فیصد زیادہ رہی۔ واپس کیے گئے قرض میں 51 فیصد حصہ اسٹیٹ بینک جبکہ 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کے قرض پر مشتمل ہے۔خرم شہزاد کے مطابق بہتر مالیاتی حکمت عملی کے باعث پاکستان کا قرضہ برائے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تناسب 75 فیصد سے کم ہوکر تقریباً 68.5 فیصد رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کے مؤثر انتظام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ملکی مالیاتی استحکام میں بہتری آئی ہے۔ بہتر قرض نظم و نسق کے ذریعے پاکستان ایک مضبوط، پائیدار اور کم لاگت مالیاتی نظام کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔