تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس اضافہ

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 477 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب 100 انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔