تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان کا تجارتی خسارہ 39.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ

پاکستان کا تجارتی خسارہ 39.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ادارہ شماریات نے مالی سال 2025-26 کے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 39.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی برآمدات 30.126 ارب ڈالر رہیں، جن میں تقریباً 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسی عرصے میں درآمدات بڑھ کر 69.597 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صرف جون 2026 میں برآمدات 16.7 فیصد کمی کے ساتھ 2.239 ارب ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات 24.1 فیصد اضافے کے ساتھ 6.767 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جس کے نتیجے میں ماہانہ تجارتی خسارہ 4.528 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق جون کے دوران تجارتی خسارے میں مئی کے مقابلے میں 63.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی خسارے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔