تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی بار 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات پہلی بار 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شعبے نے مالی سال 2025-26 میں برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 4.5 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 3.475 ارب ڈالر کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اس شعبے کی تیز رفتار ترقی کا مظہر ہے۔آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی بڑی وجوہات میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او)، سافٹ ویئر بطور سروس (ساس) اور گیمنگ انڈسٹری کی نمایاں ترقی شامل ہے۔پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور اور ایشیا پیسیفک کے دیگر ممالک میں اپنی موجودگی مضبوط بنا کر برآمدی آمدن میں اضافہ کیا، جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکنالوجی اداروں کی نئی عالمی منڈیوں تک رسائی نے بھی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ماہرین کے مطابق پاکستانی ڈیجیٹل خدمات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب، نئی مارکیٹس میں توسیع اور بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے کی مضبوط ہوتی صلاحیت اور عالمی معیشت سے بڑھتے روابط کی عکاس ہے۔