تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وزیراعظم کا گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کا عزم

وزیراعظم کا گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں خطے کے مختلف امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی بہتری کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت علاقے میں قابل تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی منصوبوں میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبہ اور دانش اسکولوں کا قیام نمایاں اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ عوامی سہولت کے لیے گلگت میں پاکستان آسان خدمت مرکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی شریک تھے۔