تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا جلال خان کی شہریت پر سوال، تحقیقات کا مطالبہ

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا جلال خان کی شہریت پر سوال، تحقیقات کا مطالبہ

پشاور( پاکستان خبر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کی شہریت سے متعلق سوالات اٹھاتے ہوئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔عبدالغنی آفریدی نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جلال خان کی شہریت اور آئینی و قانونی اہلیت سے متعلق اہم سوالات موجود ہیں، جن کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو باضابطہ ریفرنس یا مراسلہ بھجوایا جائے تاکہ جلال خان کی شہریت اور اسمبلی رکنیت کے حوالے سے مکمل جانچ کی جا سکے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر تحقیقات میں یہ ثابت ہو جائے کہ جلال خان آئینی تقاضے پورے نہیں کرتے تھے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔عبدالغنی آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کی جانے والی قانونی کارروائی میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔