تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پنجاب اور امریکی قونصل خانے کا ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پنجاب اور امریکی قونصل خانے کا ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور( پاکستان خبر) وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب اور امریکی قونصل خانے لاہور نے ثقافت کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے امریکی قونصل جنرل لاہور سٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی، جس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور سیاسی و معاشی مشیر صدف سعد بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران امریکی قونصل جنرل نے پنجاب فلم سٹی کے قیام اور صوبے میں تھیٹر کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر لاہور میں امریکی فنکاروں اور الحمراء آرٹس کونسل کے درمیان مشترکہ شراکت داری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے امریکی قونصل جنرل کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین، طلبہ اور کسانوں کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے۔ملاقات کے اختتام پر عظمیٰ بخاری نے امریکی قونصل جنرل کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔