تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

قطر اور چین کا ایران امریکا کشیدگی پر اظہارِ تشویش، مذاکرات کا مطالبہ

قطر اور چین کا ایران امریکا کشیدگی پر اظہارِ تشویش، مذاکرات کا مطالبہ

دوحہ / بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قطر اور چین نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے اور سفارتی مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے ایران کی جانب سے کویت اور بحرین پر کیے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے کو ایسے بلاجواز حملوں کے نتائج سے محفوظ رکھنا ضروری ہے، جبکہ کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔وزارت خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونے والی پیش رفت کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔دوسری جانب چین نے بھی امریکا کی جانب سے ایران میں متعدد اہداف پر کیے گئے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ دوبارہ شروع کرنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائیاں بنیادی مسائل کا حل نہیں، تمام ممالک کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے اختلافات حل کرنے چاہئیں۔چینی حکومت نے ایران اور امریکا دونوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، مزید کشیدگی سے گریز کریں اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔