تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہی، 12 افراد جاں بحق، 15 زخمی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہی، 12 افراد جاں بحق، 15 زخمی

پشاور( پاکستان خبر) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مجموعی طور پر 14 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 13 گھروں کو جزوی نقصان جبکہ ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق بارشوں سے متاثرہ واقعات صوبے کے مختلف اضلاع میں پیش آئے، جن میں پشاور، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کرم شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر امدادی سامان فراہم کیا جائے اور ریسکیو و امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے تمام بڑے دریاؤں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات اور الرٹس پر عمل کریں۔