تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر لگا دیا

سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر لگا دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرے جو بین الاقوامی بحری جہاز رانی اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب خطے میں سمندری راستوں کے تحفظ اور عالمی توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔