تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ساؤتھ ایئر کا 16 جولائی سے اندرونِ ملک پروازوں کا آغاز

ساؤتھ ایئر کا 16 جولائی سے اندرونِ ملک پروازوں کا آغاز

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے 16 جولائی 2026 سے اپنی شیڈول ڈومیسٹک پروازوں کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق ساؤتھ ایئر کا مقصد ملک کے مختلف شہروں کے درمیان فضائی رابطوں کو بہتر بنانا، علاقائی ترقی کو فروغ دینا اور مسافروں کو محفوظ، معیاری اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ابتدائی مرحلے میں ساؤتھ ایئر کراچی، اسلام آباد اور بہاولپور کے درمیان پروازیں شروع کرے گی، جبکہ کراچی سے گوادر، سکھر اور رحیم یار خان کے لیے بھی نئی شیڈول سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ ان فضائی رابطوں سے کاروبار، سیاحت، تعلیم اور علاقائی روابط کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ساؤتھ ایئر اپنی پروازوں کا آغاز جدید اے ٹی آر 72-600 طیاروں کے ذریعے کرے گی، جو مختصر اور درمیانے فاصلے کی پروازوں کے لیے دنیا بھر میں ایندھن کی بچت، بہتر کارکردگی اور حفاظتی معیار کے حوالے سے قابلِ اعتماد سمجھے جاتے ہیں۔اس موقع پر ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نشاط فاطمہ نے کہا کہ ساؤتھ ایئر کا قیام صرف ایک نئی ایئرلائن کا اضافہ نہیں بلکہ پاکستان کے فضائی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔ ہمارا مقصد مسافروں کو محفوظ، بروقت اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنا اور ایسے علاقوں کو قومی فضائی نیٹ ورک سے جوڑنا ہے جہاں فضائی رابطے محدود رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی مستقبل میں اپنے فضائی بیڑے اور روٹس میں توسیع کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ملک کے مزید شہروں تک جدید اور معیاری فضائی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔دوسری جانب سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ساؤتھ ایئر نے ڈریم ورلڈ ڈیسٹینیشن ہوٹلز اینڈ گالف کورس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس شراکت داری کے تحت مشترکہ سفری پیکجز، خصوصی رعایتی پیشکشیں اور سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ مسافروں کو بہتر اور یادگار سفری تجربہ فراہم کیا جاسکے۔