تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

تاجکستان نے جی ٹی اے 6 پر بھی پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

تاجکستان نے جی ٹی اے 6 پر بھی پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

تاجکستان( ویب ڈیسک)وسطی ایشیائی ملک تاجکستان نے مشہور ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (جی ٹی اے) پر عائد پابندی برقرار رکھتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ آنے والا چھٹا ایڈیشن بھی ملک میں دستیاب نہیں ہوگا۔تاجک حکام کا مؤقف ہے کہ جی ٹی اے سیریز میں تشدد، چوری، قتل اور مجرمانہ سرگرمیوں کو نمایاں کیا جاتا ہے، جس کے باعث نوجوانوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹس کے مطابق تاجکستان نے 2024 میں کاؤنٹر اسٹرائیک سمیت متعدد ویڈیو گیمز پر پابندی عائد کی تھی۔ وزارتِ داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ ان گیمز کا مواد ملکی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا اور جرائم کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔حکام کی جانب سے فی الحال ایسے کوئی اشارے نہیں دیے گئے کہ حکومت جی ٹی اے 6 کی متوقع 19 نومبر 2026 کی ریلیز سے قبل پابندی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق تاجکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی جی ٹی اے اور پرتشدد ویڈیو گیمز پر پابندیاں یا سخت ضوابط موجود ہیں۔ تھائی لینڈ میں 2008 سے جی ٹی اے سیریز پر مکمل پابندی برقرار ہے، جبکہ ملائشیا سمیت بعض دیگر ممالک میں بھی پرتشدد گیمز کے حوالے سے مختلف پابندیاں نافذ ہیں۔اسی طرح جرمنی، آسٹریلیا اور بعض مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں بھی جرم، منشیات یا دیگر حساس مواد پر مبنی ویڈیو گیمز کے لیے سنسرشپ یا قواعد موجود ہیں۔