تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارت کی ریاست منی پور میں کشیدگی، متعدد مکانات نذرِ آتش، گرفتاریاں

بھارت کی ریاست منی پور میں کشیدگی، متعدد مکانات نذرِ آتش، گرفتاریاں

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جہاں متعدد مکانات کو آگ لگانے کے واقعات کے بعد علاقے میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔بھارتی جریدے دی اسٹیٹ مین کے مطابق منی پور کے ضلع امپھال کے جنوبی علاقے میں نسلی فسادات کے دوران کئی گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔رپورٹ کے مطابق واقعات کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔بھارتی جریدے کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ہینگ جنگ گاؤں کے سربراہ سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی انسانی حقوق کی کارکن نندتا ہاکسر نے منی پور کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے حالات کی اصل وجوہات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ منی پور میں مسلسل ہونے والے پرتشدد واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔