تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مین ہیٹن میں اقوام متحدہ کے باہر تبتی شہری کی خودسوزی، آزادی کی اپیل

مین ہیٹن میں اقوام متحدہ کے باہر تبتی شہری کی خودسوزی، آزادی کی اپیل

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں جلاوطن تبتی شہری نے مین ہیٹن میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص تبتی جھنڈا لے کر موقع پر پہنچا اور اسے ایک کھمبے پر نصب کرنے کے بعد خود کو آگ لگا لی۔ واقعے کے ایک منٹ سے کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس وقت تک وہ زمین پر گر چکا تھا۔تبتی میڈیا آؤٹ لیٹ "وائس آف تبت" نے اس شخص کی شناخت تبتی کارکن لوبگا رنگزن کے طور پر کی ہے، جس نے مبینہ طور پر تبت کی آزادی اور قومی اتحاد کی اپیل کے بعد یہ قدم اٹھایا۔جلاوطن تبتی رہنما گونپو دھونڈوپ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ تبت پر چین کے کنٹرول اور مبینہ جبر کے خلاف احتجاج تھا۔