تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی بڑی دلچسپی، رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی بڑی دلچسپی، رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کی بڑی وجہ ملک میں معاشی استحکام اور اسٹاک مارکیٹ کی بہتر کارکردگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اگست سے مئی کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار 148 نئے ریٹیل سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر ہوئے ہیں، جو سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ان نئے رجسٹر ہونے والے سرمایہ کاروں میں 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کا حصہ 41 فیصد رہا، جن کی تعداد 74 ہزار 629 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہر ماہ اوسطاً 15 ہزار نئے اکاؤنٹس کھل رہے ہیں، جن میں تقریباً 40 فیصد نوجوان سرمایہ کار شامل ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ڈالر کی بنیاد پر سالانہ اوسطاً 66 فیصد منافع دیا ہے، جو خطے میں سب سے زیادہ قرار دیا جا رہا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق حکومتی اصلاحات، بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام اور مجموعی میکرو اکنامک استحکام نے اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری، نوجوانوں کی فعال شرکت اور بہتر معاشی اشاریے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے روشن مستقبل کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔