تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

سونے کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا، فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا

سونے کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا، فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا

کراچی( کامرس ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، 24 قیراط فی تولہ چاندی 501 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 324 روپے کی ہو گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 972 ڈالر کی سطح پر آگیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر نظر آئے۔