تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ

ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ

استنبول ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ایران پر کسی بھی نئے حملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی اور جاری تنازع طول پکڑ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حاقان فیدان نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ سفارت کاری اور مذاکرات ہیں، جبکہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ترک وزیر خارجہ نے استنبول میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شریک تمام ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران پر نیا حملہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شریک کوئی بھی ملک ایران پر ایک اور فوجی حملے یا مداخلت کی حمایت نہیں کرتا۔استنبول اجلاس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیالرپورٹ کے مطابق حاقان فیدان نے استنبول میں مصر، پاکستان، سعودی عرب، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اٹلی کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔اجلاس میں ایران جنگ کی تازہ صورتحال، حوثی جنگجوؤں کے سعودی عرب پر حملوں اور یوکرین میں روس کی جنگ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شریک ممالک نے ایران جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ممکنہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔