اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک کے لیے ہوگا۔