راولپنڈی (پاکستان خبر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہوئی ہے، جہاں سے چور ایئر کنڈیشنرز، دروازے، کھڑکیاں اور دیگر سامان لے گئے۔پولیس کے مطابق واردات راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں ڈھوک امب میں واقع راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر پیش آئی۔ واقعے کا مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری طیب فضل کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق رہائش گاہ سے 3 ایئر کنڈیشنر، 2 دروازے، 2 کھڑکیاں، قالین، کراکری، آرائشی اشیاء اور گھاس کاٹنے والی مشین چوری ہوئی، جبکہ گھر کے مختلف مقامات پر تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔گھریلو ملازم مبینہ طور پر غائبمقدمے کے مطابق سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تعینات گھریلو ملازم مبینہ طور پر غائب ہے۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملازم گزشتہ رات سے موجود نہیں اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان