تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا

مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ملک کے مغربی حصے کے چار علاقوں مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور ساحلی شہر ینبع میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی انتباہ جاری کیا، تاہم چند منٹ بعد ہی اسے واپس لے لیا گیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، شہری دفاع نے ابتدائی طور پر متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری طور پر قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔مکہ مکرمہ مسلمانوں کے لیے مقدس ترین شہر ہے، جبکہ جدہ بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع سعودی عرب کا اہم شہر ہے۔الرٹ واپس لینے کے بعد بھی احتیاط کی ہدایتسعودی محکمہ شہری دفاع نے انتباہ واپس لینے کے باوجود شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ حکام نے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے یا ان کے خلاف کارروائی سے متعلق تصاویر اور معلومات سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع پر شیئر کرنے کے خلاف قانونی تنبیہ بھی دہرائی۔رپورٹ میں فوری ہنگامی انتباہ جاری کرنے کی وجہ، میزائل یا ڈرون کی موجودگی اور کسی ممکنہ نقصان سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسی طرح الرٹ واپس لیے جانے کے بعد متعلقہ علاقوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی نہیں دی گئی۔