تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

لندن( ویب ڈیسک)برطانیہ کے بارکلے بینک نے اخراجات میں کمی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال میں اضافے کے لیے 2026 کے اختتام تک دنیا بھر میں 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینک کے منافع میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بارکلے بینک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمتوں میں کٹوتی کا مقصد ادارے کے انتظامی امور کو آسان بنانا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔بیان کے مطابق ختم کی جانے والی ملازمتوں میں 60 فیصد کا تعلق معاون شعبوں سے ہے، جہاں اے آئی کے استعمال سے ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔بینک نے بتایا کہ اب تک ایک ہزار ملازمتیں ختم کی جاچکی ہیں، جبکہ مزید 4 ہزار ملازمتیں رواں سال کے اختتام تک ختم کردی جائیں گی۔اس اقدام کے نتیجے میں بینک کی عالمی افرادی قوت میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی متوقع ہے۔واضح رہے کہ بارکلے بینک نے اخراجات میں کمی کے لیے تین سالہ مہم شروع کر رکھی ہے، جس کا اختتام ملازمتوں میں کٹوتی کے اس اقدام کے ساتھ ہوگا۔