تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی

’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (پاکستان خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دولت اور طاقت کے زعم میں غریبوں کو کمتر سمجھنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں جواب دینا ہوگا۔مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پولیس حراست میں موجود شخص کو پیٹرول پمپ ملازم کو زور دار تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ان بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو غریبوں کو خود سے کمتر سمجھتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ دولت اور طاقت کی بنیاد پر وہ قانون سے بالاتر ہیں اور اپنی مرضی کرنے کے باوجود سزا سے بچ سکتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ وہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہیں، خواہ ان پر ظلم کرنے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات اسے قانون کے سامنے جواب دہ ہونے سے نہیں بچا سکتے۔انہوں نے کہا کہ انصاف صرف امیر اور طاقتور افراد کا حق نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور کسی مظلوم کو اس لیے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا کہ اس کے خلاف کھڑا ہونے والا شخص دولت یا طاقت رکھتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عزم ظاہر کیا کہ مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کسی کو بھی پیسے یا طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق نہیں دیا جائے گا۔خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری تک وزیراعلیٰ نہیں سوئیں، عظمیٰ بخاریدوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں اسکوٹی سوار خاتون پر تشدد اور پیٹرول پمپ ملازم پر حملے کے واقعات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عظمیٰ بخاری کے مطابق اسکوٹی سوار خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری تک وزیراعلیٰ پنجاب نہیں سوئیں۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مؤقف ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات میں ریاست کو مدعی بننا چاہیے۔ ان کے مطابق مریم نواز ہر کمزور، غریب اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہیں اور جب تک طاقتور افراد کو ایسے جرائم پر مثال نہیں بنایا جائے گا، ان کا خاتمہ مشکل ہوگا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ دستیاب معلومات اور متعلقہ معاملات پر بات چیت کے لیے وہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ تیز رفتار سماعت کے لیے خصوصی عدالت یا نئے قوانین کی ضرورت ہوئی تو حکومت اس کے لیے بھی تیار ہے۔غیر ملکی خاتون سے متعلق کیس بھی آگے بڑھایا جائے گا، عظمیٰ بخاریوزیر اطلاعات نے آذربائیجانی خاتون سے متعلق کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں مبینہ طور پر پیسوں کی بات سامنے آ رہی ہے اور حکومت اس کیس کو آگے بڑھائے گی۔ان کے مطابق خاتون سے زیادتی کے کیس میں شریک ملزم بیان دے چکا ہے کہ دیگر افراد بھی اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کے الزامات بھی شامل ہیں اور ملزمان کو چھوٹنے نہیں دیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کو انکاؤنٹر کرانے کا شوق نہیں، تاہم اگر کوئی طاقت کا استعمال کرکے فرار ہونے کی کوشش کرے تو اسے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔