تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

چندی گڑھ (پاکستان خبر) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو لاہور میں ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی، تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی حکومت انہیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں دے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھگونت مان نے مشرقی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ کانفرنس کے منتظمین، بالخصوص پنجابی شاعر بابا بشیر حسین ناظمی نے انہیں لاہور آنے کی دعوت دی ہے اور میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے۔بھگونت مان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب بھارتی حکومت انہیں فرانس اور جاپان جیسے ممالک کے دورے کی اجازت نہیں دیتی تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے دے گی؟انہوں نے کہا کہ دونوں پنجابوں کی ثقافت مشترک ہے اور وہاں کے شاعر بھی لاہور آئیں گے، اس لیے وہ خود بھی کانفرنس میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔اس موقع پر بھارتی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار سنگھ سندھواں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کو پاکستان جانے کی اجازت مل جائے تو وہ انہیں ارکان اسمبلی کے ہمراہ لے جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔اس پر بھگونت مان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسپیکر، حکومتی اور اپوزیشن ارکان سمیت پوری اسمبلی کرتارپور صاحب جائے اور وہاں حاضری دے، تاہم اس کے لیے کرتارپور راہداری کھولنا ضروری ہے۔عالمی پنجابی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک لاہور میں ہوگیواضح رہے کہ لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک منعقد ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانفرنس کا اہتمام پنجابی پرچار آرگنائزیشن، پنجابی لہرا اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔کانفرنس میں 9 ممالک سے مہمانوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ بھگونت مان کی شرکت کا فیصلہ بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگا۔