تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

مقبوضہ مغربی کنارہ: صحافی، سفارت کاروں پر حملے، 10 اسرائیلی آبادکار گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارہ: صحافی، سفارت کاروں پر حملے، 10 اسرائیلی آبادکار گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارہ: ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں امریکی صحافی اور یورپی سفارت کاروں پر تشدد کے الزامات کے تحت 10 مشتبہ اسرائیلی آبادکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں کو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیون پر حملہ کرتے ہوئے فلمایا گیا۔ امریکی شہری ہیڈی لیون مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زیتون کی فصل کی کٹائی کی کوریج کر رہی تھیں۔حملے میں زخمی ہونے والی صحافی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ایک انگلی کی سرجری کی گئی۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فرانسیسی، بیلجیئم اور پولش سفارت کاروں کے علاوہ ایک فرانسیسی میئر پر بھی حملہ کیا۔ واقعے کے دوران بیلجیئم کی ایک سفارتی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔امریکا، جو اسرائیل کا قریبی اتحادی ہے، نے آبادکاروں کے تشدد کے خلاف کارروائی اور واشنگٹن پوسٹ کی فوٹو جرنلسٹ پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری پر زور دیا تھا۔ادھر فرانس، بیلجیئم اور پولینڈ نے بھی اپنے سفارت کاروں پر حملوں کے بعد اسرائیل سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔