تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

اسمارٹ فون نے ختم کر دیں ماضی کی 10 مقبول ٹیکنالوجیز

اسمارٹ فون نے ختم کر دیں ماضی کی 10 مقبول ٹیکنالوجیز

 نیو یارک( ویب ڈیسک)21ویں صدی کے آغاز میں پرسنل کمپیوٹر، ہوم انٹرنیٹ اور موبائل فون عام لوگوں کی دسترس میں آئے، لیکن کسی نے تصور نہیں کیا تھا کہ مستقبل میں یہ تمام سہولیات ایک ہی ڈیوائس میں جمع ہو جائیں گی جو زندگی کے تقریباً ہر شعبے پر اثر انداز ہوگی۔یہ ڈیوائس اسمارٹ فون ہے، جو آج فلیش لائٹ، بینکنگ، موسم کی معلومات، صحت و فٹنس کی نگرانی اور کئی دیگر کاموں میں مدد فراہم کرتا ہے۔اسمارٹ فون کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس نے مختلف ٹیکنالوجیز کو اپنے اندر شامل کر لیا ہے اور پیچیدہ نظام کے باوجود اسے استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔تاہم اسمارٹ فونز نے ماضی کی کئی مقبول ٹیکنالوجیز کی ضرورت تقریباً ختم کر دی ہے، جن میں شامل ہیں:لینڈ لائن فوناسمارٹ فون کے دور میں سب سے پہلے لینڈ لائن فون کی اہمیت کم ہوئی۔ چند دہائیاں قبل یہ ہر گھر اور دفتر کی ضرورت سمجھے جاتے تھے، مگر اب اسمارٹ فونز اور مختلف کالنگ ایپس نے ان کی جگہ لے لی ہے۔ڈیجیٹل کیمرے2008 سے 2021 کے دوران چھوٹے ڈیجیٹل کیمروں کی فروخت میں 97 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہر اسمارٹ فون جدید کیمرے سے لیس ہوتا ہے اور کیمرہ ٹیکنالوجی میں مسلسل بہتری کے باعث لوگوں کو الگ سے ڈیجیٹل کیمرے خریدنے کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔کیلکولیٹرایک وقت تھا جب الیکٹرانک پاکٹ کیلکولیٹر انتہائی اہم سمجھے جاتے تھے، لیکن اب اسمارٹ فونز میں موجود کیلکولیٹر ایپس نے ان کی جگہ لے لی ہے۔آج موبائل فون نہ صرف عام حساب کتاب بلکہ پیچیدہ سوالات کے حل کے لیے بھی مختلف ایپس فراہم کرتے ہیں۔الارم کلاکماضی میں صبح اٹھنے کے لیے الارم گھڑیوں کا استعمال عام تھا، لیکن اسمارٹ فونز میں موجود الارم کی سہولت نے ان کی ضرورت ختم کر دی ہے۔اسمارٹ فون میں وقت دیکھنے کے ساتھ ساتھ پسندیدہ آواز، والیوم اور دیگر کئی اختیارات کے ساتھ الارم سیٹ کیا جا سکتا ہے۔واکی ٹاکیماضی میں دفاتر اور مختلف اداروں میں واکی ٹاکی کا استعمال عام تھا، مگر اسمارٹ فونز نے اس کی ضرورت بھی کم کر دی۔اب موبائل فونز پر گروپ چیٹ اور رابطے کی ایسی سہولیات موجود ہیں جو واکی ٹاکی میں دستیاب نہیں تھیں۔ایم پی تھری پلیئراسمارٹ فونز سے پہلے موسیقی سننے کے لیے ایم پی تھری پلیئرز بہت مقبول تھے، لیکن اب موبائل فونز میں گانے محفوظ کرنے، آن لائن سننے اور مختلف ایپس استعمال کرنے کی سہولت موجود ہے۔ریڈیوایم پی تھری پلیئرز سے پہلے ریڈیو تفریح کا بڑا ذریعہ تھا، مگر اسمارٹ فونز نے ریڈیو کی ضرورت بھی کم کر دی ہے۔اب صارفین موبائل فون کے ذریعے مختلف ریڈیو چینلز سن سکتے ہیں۔کامپیکٹ ڈسکس (سی ڈیز)سی ڈیز کی فروخت 2002 میں اپنے عروج پر تھی، لیکن اسمارٹ فونز اور آن لائن موسیقی و ویڈیو سروسز نے ان کی اہمیت تقریباً ختم کر دی۔اب مواد تک رسائی کے لیے فزیکل ڈسکس کے بجائے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں۔جی پی ایس ڈیوائسزایک وقت تھا جب گاڑیوں میں راستہ تلاش کرنے کے لیے الگ جی پی ایس ڈیوائسز نصب کی جاتی تھیں، لیکن اب ہر اسمارٹ فون میں جی پی ایس سینسر موجود ہوتا ہے۔گوگل میپس جیسی سہولیات کے ذریعے صارفین آسانی سے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔فیچر فونز یا عام موبائل فونسادہ موبائل فون ایک دور میں انتہائی مقبول تھے اور انہیں رکھنا حیثیت کی علامت سمجھا جاتا تھا، مگر اسمارٹ فونز نے ان کی جگہ لے لی ہے۔اب عام موبائل فونز بہت کم نظر آتے ہیں کیونکہ زیادہ تر افراد جدید اسمارٹ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔