تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد

یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد

ویلنیوس( مانیٹرنگ ڈیسک) لیتھوانیا میں یورپی پبلک پراسیکیوٹر آفس نے یورپی یونین کے فنڈز سے چلنے والے دو منصوبوں میں مبینہ مالی فراڈ اور دستاویزات میں جعلسازی کے الزام میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔حکام کے مطابق مبینہ جرائم سے 1.3 ملین یورو سے زائد کا نقصان ہونے کا تخمینہ ہے، جبکہ ملزمان پر مزید 5 لاکھ یورو کی فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کا بھی الزام ہے۔ تاہم یہ رقم جاری نہیں کی گئی۔تحقیقات لیتھوانیا کی فنانشل کرائم انویسٹی گیشن سروس کررہی ہے۔ رواں ہفتے ادارے کے 100 افسران نے کلیپڈا، کاوناس، ماریجامپولے اور ولنیئس کی کاؤنٹیوں میں 25 مقامات پر تلاشی لی، جبکہ اب تک 64 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔تحقیقات کے مطابق زیرِ تفتیش منصوبہ 2019 میں کلیپڈا میں رجسٹرڈ ایک کمپنی کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد دو سال کے دوران 180 ملازمین کو تربیت فراہم کرکے ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور کام سے متعلق مہارتوں کو بہتر بنانا تھا۔اس منصوبے کو لیتھوانیا کے 2014 سے 2020 تک کے یورپی یونین فنڈز انویسٹمنٹ ایکشن پروگرام کے تحت مالی معاونت فراہم کی گئی تھی۔حکام کو شبہ ہے کہ فنڈز کے حصول کے لیے ادائیگی کی درخواستوں کے ساتھ جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں، جن میں تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کی فہرستیں بھی شامل تھیں۔ اس مبینہ دھوکہ دہی کے نتیجے میں یورپی یونین کے بجٹ کو تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار یورو کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔