کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جہاں انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس گرنے کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار 262 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
واپس خبروں پر
Category:
کامرس