تازہ ترین
محسن نقوی دی گئی ذمہ داری کے مطابق کام کرتے ہیں، ایاز صادق ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں بڑے تضادات، اثاثوں پر سوالات اٹھ گئے ملک میں کوئی سیاسی زلزلہ یا تبدیلی آنے کا امکان نہیں، رانا ثناء اللہ مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، 7 روز میں معافی کا مطالبہ سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث ہونے کا دعویٰ امریکا میں پروازوں کی معطلی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں، وزیر داخلہ کی وضاحت ٹرمپ فی الحال ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکی میڈیا کی رپورٹ امریکی وزیر خارجہ کی عالمی فوجداری عدالت پر تنقید، تسلیم نہ کیے گئے قوانین مسلط کرنے سے خبردار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تیزی، 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس بڑھ گیا ٹڈاپ کا تجارتی معلومات تک رسائی بہتر بنانے کیلئے آگاہی سیشن منعقد پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فوری واپس لیا جائے، طلعت محمود مصنوعی ذہانت اگلے 3 برس میں انسانیت کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، سائنس دان کا انتباہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرا لی اے آئی کمپنیوں میں جاسوسی کے خدشات، سابق انٹیلی جنس افسران کی بھرتیاں بڑھ گئیں مائیکروسافٹ کی عالمی سروسز معطل، 74 ممالک میں دفتری نظام متاثر
پاکستان خبر

یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف

یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپس کے لیے متعدد نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد ہوم پیج کے تجربے کو بہتر بنانا اور صارفین کے لیے اپنی دلچسپی کے مطابق ویڈیوز تلاش کرنا آسان بنانا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’9 ٹو 5 گوگل‘ کی رپورٹ کے مطابق نئی اپ ڈیٹ میں ایپ کی ٹاپ بار کا ڈیزائن تبدیل کرنے کے ساتھ کسٹم فیڈز بنانے کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یوٹیوب سبسکرپشنز کے ٹیب کو اسکرین کے نچلے حصے سے منتقل کرکے اوپری ٹاپ بار میں جگہ دے رہا ہے۔ ہوم بٹن کے ساتھ سبسکرپشنز کا نیا بٹن بھی دکھائی دے گا، جس کے نیچے سرخ لکیر موجود ہوگی۔اس کے علاوہ لائیو میوزک اور موویز اینڈ ٹی وی جیسی نئی فیڈز بھی ٹاپ بار میں شامل کی جا رہی ہیں، تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق متعلقہ ویڈیوز اور دیگر مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں۔کسٹم فیڈز بنانے کی سہولتنئی اپ ڈیٹ میں سب سے اہم اضافہ پلس (+) بٹن ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی پسند کے موضوعات پر مبنی کسٹم فیڈز بنا سکیں گے۔ اس فیچر کی مدد سے کسی مخصوص موضوع کا انتخاب کرکے ایسی فیڈ تیار کی جا سکے گی جس میں اسی موضوع سے متعلق ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔اس طرح صارفین کو اپنی دلچسپی کا مواد دیکھنے کے لیے بار بار سرچ کرنے کی ضرورت کم پڑے گی اور وہ اپنی پسند کے موضوعات سے متعلق ویڈیوز ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق یوٹیوب مفت استعمال کرنے والے صارفین زیادہ سے زیادہ تین فعال کسٹم فیڈز محفوظ کرسکیں گے، جبکہ یوٹیوب پریمیم صارفین کو آٹھ فیڈز محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ابتدائی طور پر امریکا میں دستیابیرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسٹم فیڈز کا فیچر ابتدائی طور پر امریکا میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ بعد ازاں اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔یوٹیوب کی جانب سے ان تبدیلیوں کا مقصد صارفین کو ان کی دلچسپی کے مطابق ویڈیوز تک تیز اور آسان رسائی فراہم کرنا اور موبائل ایپ کے ہوم پیج کو مزید بہتر بنانا ہے۔