کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہوگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار ایک روپے گھٹ کر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 70 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 20 ڈالر کی سطح پر آگیا۔سونے کے علاوہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 221 روپے کم ہوکر 5 ہزار 865 روپے ہوگئی۔عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اس کمی کے باعث سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں گراوٹ سامنے آئی ہے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی
واپس خبروں پر
Category:
کامرس