تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی

ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 20 اشیاء کے نرخ مستحکم رہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 107 فیصد، پیاز میں 72.81 فیصد اور بجلی کے چارجز میں 58.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی عرصے میں پیٹرول 44.17 فیصد، ڈیزل 41.56 فیصد، چکن 38.99 فیصد اور آٹا 36.49 فیصد مہنگا ہوا۔دوسری جانب سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 71.72 فیصد، آلو میں 40.75 فیصد اور چینی میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارۂ شماریات کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 22.44 فیصد، چکن میں 12.20 فیصد اور پیاز میں 4.19 فیصد اضافہ ہوا۔تاہم اسی عرصے میں ٹماٹر 21.99 فیصد سستے ہوئے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔